ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے سوڈان پر
صہیونی ریاست کے فضائی حملے اور دارالحکومت خرطوم کی ایک فیکٹری پر بمباری کی مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ اس غاصب حکومت کی ظالمانہ ماہیت کا ایک ثبوت ہے۔رامین مہان پرست نے بدھ کی رات کہا کہ یہ جارحیت ناقابل توجیہ ہے اور اس سے
صہیونی ریاست کی ظالمانہ ماہیت ثابت ہوتی ہے۔اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقائی ممالک کی ہوشیاری اور عرب لیگ کے رکن ایک اسلامی ملک پر صہیونی ریاست کی جارحیت کے سلسلے میں ٹھوس موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ
صہیونی ریاست کے حملے بین الاقوامی قوانین کے منافی اور ممالک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سوڈان کے وزیر اطلاعات احمد بلال عثمان نے بدھ کے روز خرطوم کے مضافات میں واقع ہتھیار بنانے کی ایک فیکٹری پر غاصب اسرائیل کے چار جنگي طیاروں کے حملے کی خبردی تھی۔اس حملے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئےتھے۔
.....
/169